اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، سرکاری دفاتر میں دو بجے کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری، سرکاری ملازمین 2بجے سے قبل اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے اجازت لے کر بھی ووٹ پول کر نے کیلئے جا سکیں گے

اتوار 29 نومبر 2015 18:53

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، سرکاری دفاتر میں دو بجے کے بعد چھٹی کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے (کل) پیر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سرکاری دفاتر میں 2 بجے کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‘ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین دو بجے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

تر جما ن وزارت داخلہ کے مطابق سرکاری ملازمین 2بجے سے قبل اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے اجازت لے کر بھی ووٹ پول کر نے کیلئے جا سکیں گے۔