نواب شاہ ، انٹری ٹیسٹ کے دوران بہن کی جگہ بھائی ٹیسٹ دیتے ہوئے پکڑا گیا ، تفتیش کیلئے قریبی تھانے منتقل

اتوار 29 نومبر 2015 19:18

نواب شاہ ، انٹری ٹیسٹ کے دوران بہن کی جگہ بھائی ٹیسٹ دیتے ہوئے پکڑا ..

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء)نواب شاہ میں انٹری ٹیسٹ کے دوران بہن کی جگہ بھائی ٹیسٹ دیتے ہوئے پکڑا گیا ‘ نوجوان نقاب کئے ہوئے امتحانی مرکز میں داخل ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پیپلز یونیورسٹی میڈیکل ہیلتھ اینڈ سائنس فار گرلز کے انٹری ٹیسٹ کے دوران بھائی اپنی بہن کی جگہ ٹیسٹ دینے مرکز پہنچ گیا۔ نوجوان نے نقاب کر رکھا تھا۔ نوجوان ٹیسٹ دے کر گراؤنڈ سے واپس جا رہا تھاکہ خواتین اہلکاروں کو شک ہو جس کی بناء پر لڑکے کا نقاب اتروایا گیا اور اس کی چوری پکڑ لی گئی۔ نوجوان کو تفتیش کیلئے قریبی تھانے منتقل کر دیا گیا۔