پاکستان نیوی وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کی اولین ذمہ داری کو نبھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی پیش پیش ہے ،گالف کے کھیل کا فروغ بالخصوص ہماری اولین ترجیح رہا ہے، امید ہے کہ یہ چیمپئین شپ ملک میں موجود گالف کے ٹیلنٹ کو مزید ابھارنے اور ینگ گالفرز کو قومی سطح کے کھلاڑی بننے میں بہت مددے گی، پاک بحریہ کھیلوں کے فروغ کیلئے مستقبل میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا پانچویں گالف چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

اتوار 29 نومبر 2015 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کی اولین ذمہ داری کو نبھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی پیش پیش ہے ،گالف کے کھیل کا فروغ بالخصوص ہماری اولین ترجیح رہا ہے، امید ہے کہ یہ چیمپئین شپ ملک میں موجود گالف کے ٹیلنٹ کو مزید ابھارنے اور ینگ گالفرز کو قومی سطح کے کھلاڑی بننے میں بہت مددے گی، پاک بحریہ کھیلوں کے فروغ کیلئے مستقبل میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

وہ اتوار کو یہاں پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپیئن شپ27سے 29نومبر تک رائل پام گالف کورس میں کھیلی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کے ممتازکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تھے ۔جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

چیمپئین شپ کے اختتام پر اپنے پیغام میں نیول چیف نے کہاکہ پاکستان نیوی وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کی اولین ذمہ داری کو نبھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی پیش پیش وگالف کے کھیل کا فروغ بالخصوص ہماری اولین ترجیح رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھر پور امید ہے کہ یہ چیمپئین شپ ملک میں موجود گالف کے ٹیلنٹ کو مزید ابھارنے اور ینگ گالفرز کو قومی سطح کے کھلاڑی بننے میں بہت مدد کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں ہمارا یہ ٹیلنٹ بین الاقومی سطح پرملک کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کھیلوں کے فروغ کیلئے مستقبل میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپیئن شپ تین روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوگئی۔ ایونٹ میں پاکستان بھرسے نامور گالفرز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

محمد رحمان (رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور) نے 223 گراس سکور حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زوہیب آصف (ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی) 225 (C.B)گراس سکور کے ساتھ رنر اپ رہے۔ غضنفر محمود (بٹرفلائی گولف کلب راولپنڈی) نے225 گراس سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔نیٹ سکور میں سلیم رضا (گوجرانوالہ گولف کلب) 214 کے ساتھ پہلی،امیرخاور خواجہ (سیالکوٹ گولف کلب) نے 217 کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سینئیرز ایمیچور گراس میں عمران احمد (جمخانہ لاہور) نے 74 کے ساتھ پہلی ، طارق محمود (گیریژن گولف کلب لاہور) نے 76 کے سکور کے ساتھ دوسری جبکہ کرنل محمد شفیع (گیریژن گولف کلب لاہور) 80 کے سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ انویٹیشنل میچ میں کموڈور خالد امین 39 C.B))گراس سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، بریگیڈیر(ر یٹائرڈ) نیّر افضل 39 گراس سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے 39 گراس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

لیڈیز گراس میں رمشا اعجاز (مارگلہ گولف کلب اسلام آباد) نے 85 کے ساتھ پہلی ،مریمہ خان (جمخانہ لاہور) نے 86 سکور کے ساتھ دوسری او ر اینا جیمزگل (رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور)91 گراس سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں ۔ جوئیزز گراس میں علی عانش رحمان (گوجرانوالہ گولف کلب) 75 سکور کے ساتھ پہلی ، راؤ محمد حسان (راولپنڈی گولف کلب) 80 سکور کے ساتھ دوسری اور راؤ محمدحارث (راولپنڈی گولف کلب) 83 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر کموڈور ایس ایم شہزاد، رئیر ایڈمرل عبدالعلیم اور رمضان شیخ بھی موجود تھے۔ ایونٹ کے فاتح محمد رحمان نے کہاکہ انکی کامیابی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں نے کہاکہ ہمیں اس کھیل میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہم اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی پاکستان نیوی اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد ضرور کرئے گی جس کا ہمیں مستقبل میں بھی بہت فائدہ حاصل ہوگا۔

کموڈور ایس ایم شہزاد, اسٹیشن کمانڈر ( نیوی)لاہوراس ایونٹ کے آرگنائزر تھے۔ چیمپیئن شپ میں ایمیچیور، سینیرز، لیڈیز اور جونئیرز کے مقابلے ہو ئے۔ پاکستان نیوی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اور ان تمام کھیلوں میں گالف کو خصوصی توجہ اور نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ 2011 سے مسلسل لاہور شہر میں گالف کی منعقدہ چیمپیئن شپ اس امر کی واضح دلیل ہے۔

پاکستان نیوی ایک بار پھر چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپیئن شپ کی میزبانی کر رہی ہے۔ پاکستا ن نیوی نے پانچویں مرتبہ گالف چیمپیئن شپ کا انعقاد کروایاہے۔ تاکہ ملک بھر کے گالف کے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدہ ہو اور وہ انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے تیار ہو سکیں۔ جیسا کہ بہت سے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :