بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار انشااللہ کلین سوئپ کرینگے، اسلام آباد کا پہلا میئرپاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، بلدیاتی الیکشن جیت کر (ن)لیگ کی حکومت اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر اور شہریوں کو اعتماد میں لیکر ان کی مشاورت سے اسلام آباد کے دیرینہ حل طلب مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریگی، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا بیان

اتوار 29 نومبر 2015 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار انشااللہ کلین سوئپ کرینگے۔ اسلام آباد کا پہلا میئرپاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔ بلدیاتی الیکشن جیت کر مسلم لیگ(ن) کی حکومت اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر اور شہریوں کو اعتماد میں لیکر ان کی مشاورت سے اسلام آباد کے دیرینہ حل طلب مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریگی۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ اسلام آباد میں صحت ، تعلیم ، کیپٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر شعبوں میں بہتری اور اصلاحات لانے کے ایجنڈے پر وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف کی ذاتی دلچسپی ہمارے لیے خوش آئندہے، اور ان حل طلب مسائل کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے ان کی سپورٹ ہماری لیے باعث تقویت ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طار۱ق فضل چوہدری نے مزیدکہا کہ ہم اسلام آبادمیں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

ہم صرف اسلام آباد کی سڑکیں ، لائٹس، پارک درست کرنے کی بات نہیں کر رہے، ہم اسلام آبادکو یکسر طور پر جدید ترین شہر بنانے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہنمائی میں وزارت کیڈ اپنی تمام تر توانائی سے اسلام آباد کے شہری اور دیہی حلقوں میں وہ تاریخی اقدامات کرنے جارہی ہے جس سے لوگ وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف کے اِس دور کو سالہاسال یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پچھلے نتائج میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں اسی طرح انشااللہ اسلام آباد کے عوام بھی ثابت کردینگے کہ اسلام آباد میں شیر رہتے ہیں اور شیرہی کامیاب ہوکر اسلام آباد میں تعمیر اور ترقی کی نئی تاریخ رقم کرینگے۔