Live Updates

انتخابی ریلیاں یا جلوس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ‘عمران خان کو سیالکوٹ میں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘ ڈی سی اوسیالکوٹ کا عمران خان کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار،عمران خان کل ہر صورت ریلی کی قیادت کریں گے‘تحریک انصاف سیالکوٹ کے ضلعی آرگنائزر عمر ڈارکا موقف

اتوار 29 نومبر 2015 20:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) ڈی سی ا و سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے عمران خان کو سیالکوٹ میں ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔پی ٹی آئی رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ عمران خان کل ہر صورت ریلی کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر عمر ڈار کو بھیجے گئے مراسلے میں ڈی سی اوسیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کا کہنا ہے کہ انتخابی ریلیاں یا جلوس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس لئے عمران خان کو سیالکوٹ میں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کاکہناہیکہ عمران خان ہر صورت سیالکوٹ میں انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے اور میڈیا سے گفتگو کرنے کے ساتھ تحریک انصاف کے الیکشن دفاتر کا دورہ کریں گے۔ڈی سی او سیالکوٹ حکومت کے کہنے پر تحریک انصاف کے خلاف انتخابی مہم چلارہے ہیں پاکستان تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :