آئیسکو کااسلام آباد میں (کل) بلدیاتی انتخابات کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اتوار 29 نومبر 2015 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) آئیسکو نے وفاقی دارالحکومت میں (کل) ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پہلی بار (کل) بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، جس کے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے وزارت پانی و بجلی کو بلدیاتی الیکشن کے دوران اسلام آباد میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی،جس کے بعد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے( کل) پیر کو وفاقی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔