پانچویں جماعت کازیرورزلٹ،14پرائمری اساتذہ کی پانچ سال کی سروس ضبط اور وارننگ جاری

اتوار 29 نومبر 2015 22:35

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29نومبر۔2015ء)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ نے پانچویں جماعت کا زیر ورزلٹ رکھنے پر14پرائمری اساتذہ کو سزا کے طورپر 5سال کی سروس ضبط کرنے اور وارننگ جاری کی ہے جن پرائمری اساتذہ کو یہ سزاد ی گئی ان میں جہان مرالی کبیروالہ کے مظہر حسین ،90/15-Lمیاں چنوں کے محمدنواز،حفیظ الرحمن ،89/15-Lمیاں چنوں کے محمداسماعیل ،کوٹ کاٹھیا کے فخر عباس، جہان پو رکبیروالہ کے ظہور احمد،روٹلہ میاں چنوں کے محمد شریف، محمدپور کے عاطف عمران ،جاوید اقبال ،131-A/15-Lکے محمداسلم ،احمد خان والا کے زاہد حسین ،کبیروالہ کے باغ علی ،روٹلہ کے عبداللطیف اور جمعدار والا کے اللہ دتہ شامل ہیں ۔