روس کالڑاکا طیارہ غلطی سے اسرائیل کی فضائی حدود میں گھس گیا، اسرائیلی وزیر دفاع کی تصدیق

اتوار 29 نومبر 2015 22:45

روس کالڑاکا طیارہ غلطی سے اسرائیل کی فضائی حدود میں گھس گیا، اسرائیلی ..

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) شام میں روس کے جنگی جہازوں کی سکواڈرن کا ایک طیارہ غلطی سے اسرائیل کی عملداری والے علاقے میں ایک میل تک اندر گھس گیا اور پھر نکل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہودی ریاست کے وزیر دفاع موشے یالون نے ریڈیو وائس آف اسرائیل کے ایک پروگرام میں اس بات کی تصدیق کی کہ روس کا ایک طیارہ غلطی سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

تھوڑی سی غلطی ہوئی کہ پائلٹ ہماری فضائی حدود میں ایک میل اندر تک چلا آیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ فورا رابطہ استوار ہو گیا، اس نے فورا راستہ بدلا اور واپس شام میں داخل ہو گیا۔ اسرائیل کی وزارت دفاع کے سربراہ نے وہ تاریخ نہیں بتائی جب یہ واقعہ ہوا تھا۔یالون نے کہا کہ چونکہ روس کے طیارے نے ہم پر وار نہیں کیا تھا چنانچہ ضروری نہیں تھا کہ اس کو بلاوجہ مار گرایا جائے۔ویسے ہی جیسے ہم ان کو (روس کی شام میں فضائی سکواڈرن کو) نہیں چھیڑتے اور نہ ہی جو کچھ شام میں ہو رہا ہے اس میں مداخلت کرتے ہیں، اسی طرح وہ بھی اڑتے ہوئے ہمیں تنگ نہیں کرتے اور ہمارے فائدے میں کام کر رہے ہیں۔