Live Updates

اسلام آباد : الیکشن کمیشن ضروری کام سے سو رہا ہے اسے نہ جگایا جائے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 11:00

اسلام آباد : الیکشن کمیشن ضروری کام سے سو رہا ہے اسے نہ جگایا جائے ۔ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے رہنما اسد عمر نے ورلنگ ڈے پر پولنگ رکھنے پر الیکشن کمیشن اور سرکاری تعطیل کا اعلان نہ کرنے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے .

(جاری ہے)

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کے دن سرکاری تعطیل کا اعلان کرنا چاہئیے تھا لیکن نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت بڑھایا جا سکتا ہے. الیکشن کمیشن کو چاہئیے تھا کہ الیکشن اتوار کے روز کروایا جاتا لیکن اسلام آباد کے لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ضروری کام سے سو رہا ہے لہٰذا اسے نہ جگایا جائے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات