ماحولیاتی تبدیلی پر جلد از جلد نئے معاہدے کے معاملے میں غریب اور پسماندہ ممالک کو نظر انداز کیا جا رہا ہے
عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 11:05
پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کو COP21 کا نام دیا گیا ہے اور اس میں 195 ممالک کے مذاکرات کار کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کسی متفقہ معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے اس اجلاس کے دوران کسی معاہدے پر پہنچا جا سکے گا تاہم غریب اور پسماندہ ممالک نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پر جلد از جلد نئے معاہدے کے معاملے میں انھیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس کی صدارت کرنے والے فرانسیسی وزیرِ خارجہ لورین فیبیوس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’یہ اجلاس وہ موڑ ہے جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔اس اجلاس کے دوران فرانس اور بھارت ایک عالمی اتحاد کی تشکیل کا اعلان بھی کرنے والے جو استوائی خطوں کے 100 ممالک کو شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ دوبارہ قابلِ استعمال توانائی کے منصوبوں کے لیے مالی مدد کے اعلانات بھی متوقع ہیں۔
اس اجلاس کے دوران زیادہ تک گفتگو کا محور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو سنٹی گریڈ تک محدود کرنا ہوگا۔دنیا کے 180 ممالک نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر جو اپنے قومی منصوبے پیش کیے ہیں ان کے مطابق یہ اضافہ تقریباً تین سنٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔تاہم دنیا کے 48 کم ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ایل ڈی سی کے ارکان اس اجلاس کے دوران کہیں گے کہ ڈیڑھ سنٹی گریڈ سے زیادہ اضافہ تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔کانفرنس میں افریقی ملک انگولا کی نمائندگی کرنے والے گزا مارٹنز نے کہا ہے کہ ’ اگر بات چیت کا مقصد دو سنٹی گریڈ ہی رہا تو کم ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی، علاقائی غذائی تحفظ، ایکو سسٹم حتیٰ کہ ان کی آبادی کی بقا اور ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس مطالبے کو دہرا رہے ہیں کہ ایک ایسے پرعزم اور لازم العمل معاہدے کی ضرورت ہے جس میں ہم میں سے سب سے کمزور ممالک کو پیچھے نہ چھوڑ دیا جائے۔امید کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک کانفرنس کے مندوبین معاہدے کا مسودہ تیار کر لیں گے جس پر پھر دنیا بھر وزرائے ماحولیات غور کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.