لاہور، رائے ونڈ حادثے کے 8 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی

پیر 30 نومبر 2015 11:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) لاہور رائے ونڈ کے قریب نائٹ کوچ حادثے کے 8 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک کو آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر کلئیر کر دیا گیا ۔گزشتہ رات رائے ونڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر نائٹ کوچ اور کنیٹنر میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :