کراچی، لیاری میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 3 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 30 نومبر 2015 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے لیاری سالار کمپاوٴنڈ اور اطراف میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ لیاری میں سالار کمپاوٴنڈ اور اطراف میں رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن کی نشاندہی پر دوبارہ کارروائی کی گئی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زیر حراست افراد کی نشاندہی پر مزید چھاپے بھی مارے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :