ڈگری،بینظیر بھٹو ڈائیلیسز سینٹر فنڈز کی کمی کے باعث بند ،مریض دربدر ہوگئے

پیر 30 نومبر 2015 11:10

ڈگری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) تعلقہ ہسپتال ڈگری میں قائم شہید بینظیر بھٹو ڈائیلیسز سینٹر فنڈز کی عدم فراہمی اور مشینوں کی خرابی کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے بند، گردے ڈائیلیسز کرانے والے مریض دربدرہوگئے۔ڈائیلیسز سینٹر بند ہونے کے باعث بروقت ڈائیلیسز کی سہولت نہ ملنے پر مقامی صحافی زندگی کی بازی ہارگیا۔

(جاری ہے)

ڈگری کے تعلقہ ہسپتال میں ڈائیلیسز سینٹر جو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشینوں کی خرابی دور نہ ہونے کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے، مذکورہ سینٹر سے ڈگری سمیت ملحقہ دیہی علاقوں کے درجنوں مریض ڈائیلیسز کی سہولت سے محروم ہوگئے ۔

گزشتہ دنوں ڈگری کے نوجوان صحافی یاسر بن اصغر کا بھی مذکورہ سینٹر سے ڈائیلیسز ہو رہا تھا مگر سینٹر بندہونے کے باعث مجبوراً کراچی لے جانا پڑا مگر بروقت علاج کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث وہ کراچی میں انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کی چشم پوشی کے باعث غریب مریض دربدر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :