پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی آج شارجہ میں ہو گا

پیر 30 نومبر 2015 11:11

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی آج شارجہ میں ..

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30نومبر- 2015ء) قومی شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سجے گا ۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا ۔ مہمان ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میں 14 اور دوسرے ٹی ٹونٹی میں 3 رنز سے کامیابی سمیٹی ۔ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان دوسری رینکنگ سے ہاتھ دھو چکا ہے اور قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بھی سخت دھچکا لگا ہے ۔ اب کلین سویپ سے بچنے کے لیے شاہینوں کو بیٹنگ بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ میں بھی جان مارنا ہو گی ۔