صوابی‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یعقوب جاں بحق ‘ ڈرائیور زخمی
پیر 30 نومبر 2015 11:42
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یعقوب جاں بحق اور ان کے ڈرائیور زخمی ہوگئے-صوابی کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جاوید اقبال وزیر کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ڈاکٹر یعقوب پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی گاڑی میں گھر سے دفتر جارہے تھے-فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر یعقوب جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا-واضح رہے کہ پاکستان اس وقت افغانستان اور نائجیریا سمیت دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس پایا جاتا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ میں دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 80 فیصد کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
تاہم اس مرض پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو پولیو رضاکاروں پر حملہ کر کے سبوتاژ کرنے کی کوششیں بھی اپنے عروج پر ہیں۔کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں انسدادِ پولیو مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
طالبان کا موٴقف ہے کہ پولیو مہم اسلامی نظام کے خلاف ہے، لہٰذا جو بھی اس مہم کا حصہ بنے گا، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔یاد رہے کہ 2011ء میں امریکن نیوی سیلز کے ایبٹ آباد میں ایک چھاپہ مارکارروائی کے دوران القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستانی طالبان نے 2012ء میں پولیو ویکسین پر پابندی عائد کردی تھی-اس کارروائی سے پہلے سی آئی اے نے ایک مقامی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو بھیجا تھا، جس نے اسامہ بن لادن کے گھر سے بچوں کے ڈی این اے حاصل کرنے کے لیے ہیپاٹائٹس ویکسین پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.