سال 2015ء: قومی ٹی ٹونٹی باؤلرز حریف ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کرنے میں ناکام

پیر 30 نومبر 2015 11:46

سال 2015ء: قومی ٹی ٹونٹی باؤلرز حریف ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کرنے میں ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30نومبر- 2015ء)تجربہ کار باؤلرز کی خدمات حاصل نہ ہونے کے باعث 2015ء قومی ٹی ٹونٹی باؤلرز کے لیے بدترین سال ثابت ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کے باؤلر زنے رواں سال اب تک 7.72رنز فی اوور کی اوسط سے رنز دیئے ہیں جو کسی ایک میں ان بدترین پرفارمنس ہے ،پاکستانی باؤلرز کو حریف ٹیم کی ہر وکٹ حاصل کر نے کے لیے 28.39کی اوسط سے رنز دینا پڑے ہیں جو ا س فارمیٹ میں ان کی بے بسی کی داستان سنا رہا ہے ۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے کامیاب ترین ٹاپ 3باؤلرز پاکستانی ہیں تاہم آف سپنر سعید اجمل کے ایکشن کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد نئے ایکشن کے ساتھ ان کی مایوس کن واپسی اور فاسٹ باؤلر عمر گل کے زخمی ہونے کے بعد قومی ٹیم کو اس شعبے میں بھی انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔