شام‘ روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں 40 افراد ہلاک ہوگئے

پیر 30 نومبر 2015 11:47

شام‘ روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں 40 افراد ہلاک ہوگئے

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) شام میں روسی جنگی طیاروں کے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد چالیس ہو گئی ہے۔ سیریئین آبزرویٹری فارہیومن کمیشن نے کہا ہے مرنے والے تمام افراد عام شہری تھے۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن کمیشن کے مطابق حملے صوبہ ادلیب میں اریحہ نامی قصبے پر کئے گئے ہیں جو کہ اسلامی جنگجوؤں کے قبضے میں ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ حملوں میں ہلاک تمام افراد عام شہری تھے۔ اس حملے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ روس نے شام میں مداخلت کے بعد بشار الاسد کے مخالفین کے خلاف اب تک سینکڑوں فضائی حملے کئے ہیں جس میں مرنے والے اکثر عام شہری ہی ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :