آزادکشمیر میں ہونے والے انتخابات منصفانہ اور شفاف بنیادوں پر منعقد کروائے جائیں‘شاہ غلام قادر

پیر 30 نومبر 2015 11:56

روالپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادرنے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ آزادکشمیر میں ہونے والے انتخابات منصفانہ اور شفاف بنیادوں پر منعقد کروائے جائیں اور یہی میاں محمد نواز شریف کی بھی خواہش ہے چوہدری عبدالمجید کو اگر اپنی بدنامی کا داغ دھونا ہے تو اس کا ایک ہی حل ہے کہ مئی میں غیر جانبدارانہ انتخابات کروائیں آئندہ حکومت سازی کیلئے ہمیں کسی بیساکھی یا اتحاد کی ضرورت نہیں ہم کسی کی مخالفت نہیں کریں گے بلکہ اپنا پروگرام اور پالیسی عوام کیلئے پیش کریں گے چار نکاتی فارمولہ پر عملدرآمد کر کے جنوب مشرقی ایشیاء میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے تاہم بھارت کی روائیتہ ہٹ دھرمی پر عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں میاں محمد نواز شریف دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف کا کردار لائق تحسین ہے جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیںء پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے برادری ازم ،اقرباء پروری اور لوٹ کھسوٹ کی انتہاء کر رکھی ہے عوام دربدر ہیں بدلیہ ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے ہڑتال پر ہیں انہیں تنخواہ تک ادا نہیں کی جا رہی جبکہ وزیر اور مشیروں کی فوج بیرون ملک سرکاری خرچ پر دورے کر کے قومی دولت ضایا کر رہے ہیں ہم اقتدار میں آکر ان لوگوں کا کڑا احتساب کریں گے اور قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی واپس نکلوائیں گے ا ہے مسلم لیگ (ن)اقتدار حاصل کر کے آزادخطہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی انتخابات 2016میں مسلم لیگ(ن)کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے آزاد کشمیر وماجرین مقیم پا کستان کی ساری سیٹیں جیت کر قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمد نواز شریف کو تحفے میں دیں گے اقتدار حاصل کرنے کے بعد قائد میاں نواز شر یف کی ولولہ انگیز ،نڈر اور بے باک قیادت میں آزادکشمیر حقیقی تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا ا آزادکشمیر کے عوام پر مسلط نام نہاد عوامی حکومت کے دعویداروں نے کرپشن ،لوٹ مار اور اقرباء پروری کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں آزادخطہ کے باشعور عوام ووٹ کی پرچی سے کرپٹ ٹولے کا احتساب کرتے ہوئے انہیں گھروں کی راہ دکھائیں گے پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو جھوٹے وعدوں اور ہوائی اعلانات کے سوا کچھ نہیں دیاآزادکشمیر کی موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جلد ہی ان کا سورج آزاد خطہ سے غروب ہو جائے گا جبکہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے لوگ جوق در جوق مسلم لیگ(ن)کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں اس وقت وزیراعظم چوہدری مجید وزارء کے ماتحت ہے اور بااثروزارء اس پرحاوی ہیں محکمہ صحت،تعلیم،اور دیگرمحکمہ جات کا دیوالیہ نکال دیا گیا ہے

اس سے بدترین دور آج تک کبھی نہیں آیا آزادخطہ کے باشعور عوام آزادکشمیر میں حقیقی تعمیروترقی،میرٹ کی بالادستی ،کرپشن فری معاشرے کے قیام اور حقیقی جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے قائد میاں نواز شریف کے بازو مضبوط کریں آنے والا دور انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)کا دور ہو اگا ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل یونین آف جر نلٹ ہٹیاں بالا کے و فد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا شا ہ غلام قادر نے کہا کہ 2011کے نتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے اپنی حیثیت منوانے کیلئے حصہ لیا تھا جبکہ2016 کے انتخابات میں حکومت بنانے کیلئے میدان عمل میں اتریں گے پیپلز پارٹی کی نام نہاد عوامی حکومت نے ریاستی ادارے مفلوج کر کے رکھ دیئے ہیں جیالہ نوازی،میرٹ پامالی،اقرباء پروری،لوٹ کھسوٹ اور عوام کے پیسوں سے عیاشیوں کی انتہاء ہو چکی ہے کہ آزادکشمیر میں قائم مجاور حکومت نے قوم کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے آنیوالے عام انتخابات میں کشمیری عوام کو استحصالی ٹولے سے نجات دلائیں گے ا ور مسلم لیگ (ن)کے کا رکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کسی طور پرمایوس نہیں کیا جائے گا صدرمسلم لیگ(ن)میں محمد نواز شریف پیغام قریہ قریہ پہنچانے کیلئے مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے شبانہ روز جدوجہد کی یہ نوجوانوں کی مخلصانہ کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ آج مسلم لیگ (ن)آزادخطہ کی مقبول جماعت پیپلز پارٹی کی نام نہاد حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے آزادکشمیر میں انتخابات کا بگل بجنے والا ہے جس کی پاداش میں انہیں نام نہاد عوامی حکومت کی جانب سے امتیازی سلوک کا نشانہ بھی بننا پرا مگر اب حالات بدل چکے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے کسی کارکن کے ساتھ ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی آئندہ انتخابات کا بگل بج چکا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر کے کارکنان جماعت کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے شبانہ روز متحرک کردار ادا کریں نوجوانوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گانوجوان اپنی صفحوں میں اتحادرکھتے ہوئے نو پی ٹی آئی کو پاکستان کے غیور اور باشعور عوام نے مسترد کردیا ہے تاہم ہم انہیں آزاد خطہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے یہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ چلے ہوئے کارتوس نہ آزمائیں بلکہ نئے لوگوں کو آگے لائیں کے پی کے میں ان کے حالات سازگار نہیں رہے اسی لیئے موسمی سیاستدانوں کا سہارا لے کر پی ٹی آئی آزادخطے کی پچ پر ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنا چاہتی ہے انہیں معلوم ہونا چاہیئے آزادکشمیر کے باشعور عوام اپنا اچھا برا بخوبی سمجھتے ہیں آزاد خطہ کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے آنے والا دور انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا دور ہو گا جس میں حقیقی جمہوری اقدار کو فروغ دیتے ہوئے آزادکشمیر کی حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرایا جائے گا -