مودی کے جارحانہ عزائم سے جنوبی ایشیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے، چوہدری دلشاد احمد

پیر 30 نومبر 2015 11:56

اسٹوک آن ٹرنٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی برطانیہ کے نوجوان رہنما چوہدری دلشاد احمد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم لایا ۔ ذوالفقار علی بھٹو کا اگر عدالتی قتل نہ کیا جاتا مسئلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہوتا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے بہادر اور زیرک لیڈر مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پر اس وقت فرقہ پرست نریندر مودی وزیراعظم ہے، جس کی فرقہ ورانہ پالیسیوں اور جارحانہ عزائم سے جنوبی ایشیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔ اس تناظر میں ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری جنوبی ایشیا کے معاملات پر توجہ دے اور کشمیریوں کو آزادی دلائے اور بھارت میں بسنے والی دیگر اقلیتوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بھارت کے ساتھ آلو پیاز کی تجارت کی بجائے جارہانہ موقف اپنانے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کشمیریوں کے جان و ایمان کا حصہ ہے لیکن ہم مسئلہ کشمیر پر کسی کو منفی سیاست نہیں کرینگے ۔ ہم تکمیل پاکستان تک حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :