اداکار و ماڈل صائم علی کو ہدایتکارہ نور نے اپنی فلم ” عشق پازیٹو “ میں کاسٹ کر لیا

پیر 30 نومبر 2015 12:04

اداکار و ماڈل صائم علی کو ہدایتکارہ نور نے اپنی فلم ” عشق پازیٹو “ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) اداکار و ماڈل صائم علی کو ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ”تم ہی تو ہو “کے بعد ہدایتکارہ نور نے اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ماڈل صائم علی کو اداکارہ و ہدایتکارہ نور نے اپنی فلم” عشق پازیٹو “کی کاسٹ میں شامل کرلیا ۔صائم علی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ اداکارہ نور بطور ہدایاتکار اپنی فلم کے آخری سپیل کاآغاز دسمبر کے پہلے ہفتے کریں گی اور مسلسل شوٹنگ کر کے فلم کا کیمرہ کلوکردیں گی ۔ اس فلم میں نور ، ولی بخاری ، عرفان کھوسٹ ، راحیلہ آغا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :