راولپنڈی : ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ واپسی کیس کی سماعت ، ماڈل ایان علی نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 12:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کیس کی کارروائی کسٹم عدالت میں جاری ہے .

(جاری ہے)

ایان علی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کے تین مچلکے کسٹم عدالت میں جمع کروا دئے ہیں جبکہ ماڈل ایان علی نے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ شخصی ضمانت بھی کسٹم عدالت میں پیش کی . جس کے بعد ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالے کر دینے کے امکانات روشن ہیں ، ممکنہ طور پر ایان علی کو آج ہی پاسپورٹ دے دئے جائیں گے.

متعلقہ عنوان :