برطانیہ 79 سال بعد ڈیوس کپ کا فاتح بن گیا

پیر 30 نومبر 2015 12:10

برطانیہ 79 سال بعد ڈیوس کپ کا فاتح بن گیا

برسلز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30نومبر- 2015ء) بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کی عالمی نمبر 2 برطانیہ کے اینڈی مرے کے ہاتھوں شکست مکمل ہونے کے ساتھ ہی برطانیہ نے 79 برس بعد ڈیوس کپ جیت لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلجیم کے شہر گھینٹ میں ہونے والے مقابلے میں اینڈی مرے نے 3-6، 5-7 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کر کے اپنی ٹیم کو بیسٹ آف فائیو میں 1-3 سے برتری دلائی ۔ برطانیہ اب تک یہ ٹائٹل 10 بار جیت چکا ہے جب کہ مرے نے ومبلڈن ، یو ایس اوپن اور اولمپک گیمز کے بعد ڈیوس کپ بھی اپنی ٹرافیوں میں شامل کر لیا ہے ۔ پانچ برس میں برطانوی ٹیم کے کپتان لیون سمتھ نے ٹیم کو اوسط درجے سے صف اول کی ٹیم بنا دیا ۔ 1936ء کے بعد برطانیہ کی ڈیوس کپ میں یہ پہلی کامیابی ہے ۔