ندا چوہدری نے اسٹیج ڈرامے کیلئے گھر میں ریہرسلوں کا سلسلہ شروع کردیا

پیر 30 نومبر 2015 12:11

ندا چوہدری نے اسٹیج ڈرامے کیلئے گھر میں ریہرسلوں کا سلسلہ شروع کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) اسٹیج کی کوئین اداکارہ ندا چوہدری نے اسٹیج ڈرامے کے لئے گھر میں ریہرسلوں کا سلسلہ شروع کردیا ، یوگا کے ساتھ ماہر استاد کے زیر تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ندا چوہدری محرم الحرام کے احترام میں سوا ماہ تک اسٹیج ڈرامہ نہیں کرتیں اور اب وہ پانچ دسمبر کو شالیمار تھیٹر میں دھماکے دار انٹری کرنے آرہی ہیں ۔اس کیلئے ند اچوہدری باقاعدگی سے ڈانس ریہرسل کے ساتھ یوگا کی مشقیں کررہی ہیں ۔ شوبز حلقوں کاکہنا ہے کہ ندا چوہدری کے دوبارہ آنے سے نا م نہاد سپر سٹاروں کا سحر خودبخود ختم ہوجائے گا ۔