اداکارہ فرزانہ تھیم بطور ڈائریکٹرٹیلی فلم ”تم کون ہو “بنائیں گی

پیر 30 نومبر 2015 12:11

اداکارہ فرزانہ تھیم بطور ڈائریکٹرٹیلی فلم ”تم کون ہو “بنائیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) اداکارہ فرزانہ تھیم بطور ڈائریکٹرٹیلی فلم ”تم کون ہو “بنائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق فرازنہ تھیم آج کل ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کے ساتھ اپنی ذاتی ٹیلی فلم ”تم کون ہو“کی تیاریوں میں مصرو ف ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹیلی فلم کا سکرپٹ مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ چند روز میں ٹیلی فلم کی کاسٹ کو فائنل کرنے کے بعد شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائیگا ۔ فرزانہ تھیم کے شوہر ٹی وی کے پروڈیوسر محمد شفیق ہیں مگر اس معاملے میں انہوں نے فرزانہ تھیم کو فری ہینڈ دے رکھا ہے ۔فلم کے موضوع میں معاشرے کی اصلاح کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :