اداکارہ رآئمہ خان الحمراسے آؤٹ ،لیلیٰ صدیقی ان ہو گئیں

پیر 30 نومبر 2015 12:11

اداکارہ رآئمہ خان الحمراسے آؤٹ ،لیلیٰ صدیقی ان ہو گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) اداکارہ رآئمہ خان الحمراء سے آؤٹ جبکہ لیلیٰ صدیقی ان ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ رائمہ خان نے الحمراء ہال نمبر llمیں رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان کے ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری تھی ۔اس کیلئے اداکارہ اسٹیج ڈرامے کی ریہرسلوں میں مصروف رہی مگر عین وقت پر انہوں نے الحمراء میں ہونے والا اسٹیج ڈرامہ ”کچی مٹی کے لو گ “چھو ڑ کر شالیمار تھیٹر میں شروع ہونیو الے ”گنگرو بجتے ہیں “میں پرفارم کرنے لگیں ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ان کی جگہ الحمراء ہال نمبرllکے اسٹیج ڈرامہ ”کچی مٹی کے لوگ “میں اداکارہ لیلیٰ صدیقی کو کاسٹ کر لیا گیا ۔ جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ہماء علی ، مشال ، لیلیٰ صدیقی ، مایا ، سعدیہ شیخ ، رمشاء ، گوشی خان ، شاہد خان ، کامران مجاہد ، لکی ڈےئر ،خالد معین بٹ ، عابد کشمیری ، اکمل راہی ، افروز خان او رخرم ملک شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر آصف راہی ہیں ۔یاد رہے کہ مذکورہ اسٹیج ڈرامے میں ٹی وی اورفلم کے اداکار کامران مجاہد اور لیلیٰ صدیقی پہلی مرتبہ پرفارم کررہے ہیں ۔