اسلام آباد،ماڈل گرلز کالج پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کی فراہم کردہ سیاہی خشک نکلی

خشک پیڈ کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا

پیر 30 نومبر 2015 12:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے ایک پولنگ سٹیشن پر خشک سٹیمپ پیڈ بھیج دیا ، آر اونے "نو پرابلم"قرار دے کر جان چھڑا لی اور ٹوٹکے بھی بتا دیئے۔الیکشن کمیشن کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا ، یونین کونسل 19 ماڈل گرلز کالج برائے خواتین کے پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ انک پیڈ ہی خشک نکلا۔

(جاری ہے)

خشک پیڈ کے باعث انتخابی عملے اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عملہ اور ووٹرز خشک پیڈ ہی سے کام چلانے کے جتن کرتے رہے تاہم جب ریٹرننگ آفیسر کی توجہ دلائی گئی تو موصوف نے کہا خشک سٹیمپ پیڈ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔یٹرننگ آفیسر خشک پیڈ کو قابل استعمال بنانے کے ٹوٹکے بھی بتانا نہ بھولے۔ خشک پیڈ کی شکایات سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جن پولنگ سٹیشن پر خشک سٹیمپ پیڈ کی شکایات ملی تھی وہاں نئے پیڈ بھیج دےئے گئے تھے ۔