یورپی کمیشن کی اسرائیلی مصنوعات پر لیبل لگانے کی ہدایت

پیر 30 نومبر 2015 12:14

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)یورپی یونین نے کہا ہے کہ جو مصنوعات اسرائیلی علاقوں میں تیار نہیں ہوتیں تو ان پر ”فلسطین میں تیارکردہ، تحریر ہونا چاہئے ،، ان ہدایات کے بعد اسرائیل نے بطور احتجاج یورپی یونین کے اداروں کے ساتھ رابطے معطل کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوریی کمیشن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ ایسی تمام مصنوعات اگر مقبوضہ علاقوں میں آباد اسرائیلی بستیوں میں بنائی گئی ہیں تو ان اشیاء پر اس علاقے کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے لیبل کیا جائے۔

(جاری ہے)

کمیشن کی ہدایات کے مطابق وہ اشیا ء جو اسرائیل کی آباد کردہ بستیوں میں تیار نہیں ہوتیں یعنی تو ان پرمغربی کنارے یاغزہ یا پھر ’فلسطین میں تیار کردہ‘ تحریر ہونا چاہئے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ مقبوضہ علاقے غز ہ کی پٹی اور مغربی کنارے بشمول مقبوضہ بیت المقدس پر مشتمل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے تمام اداروں سے ہر قسم کے رابطے معطل کردیں، تاہم یورپی یونین میں شامل جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے معمول کے تعلقات برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔