پیرس:ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پرمظاہرہ،200گرفتار

پیر 30 نومبر 2015 12:17

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کرنے والے200 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی سخت ہے ،سڑکوں پر پولیس تعینات ہے۔

(جاری ہے)

لیکن مظاہرین نے اجازت نہ ملنے کے باوجود مظاہرہ کیا اورریلی نکالی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ا?نسو گیس کے شیل فائر کیے اور200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔پیرس میں ہنگامی حالت کا نفاذ ہے اور ہر قسم کے مظاہروں پر پابندی ہے ۔