سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکٹر جی سکس میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا

پیر 30 نومبر 2015 12:17

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پہلے بلدیاتی انتخابات کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے پیر کی صبح سیکٹر جی سکس میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے عمل کو کامیاب بنانے کے لئے ووٹرز کو تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ووٹنگ کے عمل کو شفاف اور آزادانہ بنایا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا عمل پرسکون انداز میں جاری ہے اور وہ اس عمل کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :