حکومت دیہی عوام کی ترقی کیلئے جامع پلان تیار کررہی ہے، ملک احمد سعید خاں

پیر 30 نومبر 2015 12:18

قصور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے کہاہے کہ پنجاب حکومت دیہی عوام کی ترقی کیلئے جامع پلان تیار کررہی ہے جس سے علاقائی تعمیروترقی کیلئے نئے دورکاآغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کاکسان پیکیج تاریخی ہے ،اس پیکیج سے زراعت کو نئی زندگی ملے گی‘کسانوں نے اس پیکیج پر اعتمادکااظہار کیا ہے جبکہ اپوزیشن اس پیکیج پر تنقیدکررہی ہے کیونکہ وہ کسانوں کی فلاح نہیں چاہتی ۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کے علاوہ حکومت پنجاب شعبہ زراعت کی بہتری کیلئے دن رات کام کررہی ہے‘پھل اور سبزیوں کی بیس سے چالیس فیصد پیداوارمنڈی تک لے جانے کے دوران ضائع ہوجاتی ہے ان کو محفوظ طریقہ سے منڈی تک پہنچانے کیلئے 150ارب روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔