اسلام آباد : بیلٹ پیپرز پر انتخابی نشان کی غلط پرنٹنگ کے خلاف احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 12:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) :اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں یو سی40وارڈ نمبر4میں بیلٹ پیپرز کی غلط پرنٹنگ پر شہری اور اُمیدوار سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں.

(جاری ہے)

بیلٹ پیپر پر انتخابی نشان کی غلط پرنٹنگ کی گئی جسے پریذائیڈنگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے بھی تسلیم کیا . مذکورہ یو سی کے اُمیدوار ملک تنویر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی نشان چترالی ٹوپی ہے اور بیلٹ پیپرز جناح کیپ کا نشان چھاپہ گیا ہے ، جو کہ سراسر دھاندلی اور نا انصافی ہے.

متعلقہ عنوان :