یو بی ایل بجلی کی 270کلو میٹر ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کیلئے 17ارب روپے کا قرضہ فراہم کر ے گا

پیر 30 نومبر 2015 12:28

اسلام آباد ۔ 30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) بجلی کی 270کلو میٹر طویلٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کیلئے 17ارب روپے کا قرضہ فراہم کر ے گا۔

(جاری ہے)

یو بی ایل اس حوالے سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی ایل) کو نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کیلئے قرضہ فراہم کرے گا۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو قومی گرڈ میں شامل کرنے کیلئے 270کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :