ایس ایم ای کا شعبہ جی ڈی پی میں 86ارب ڈالر سے زائد کا حصہ دار بن سکتا ہے

پیر 30 نومبر 2015 12:29

اسلام آباد ۔ 30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کا شعبہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 86ارب ڈالر سے زائد کا حصہ دار بن سکتا ہے ۔ ایس ایم ای کے شعبہ کے حوالے سے حال ہی میں کئے گئے سروے نتائج کے مطابق اس وقت ملک میں ایس ایم ای کی تعداد 3ملین سے زائد ہے جو قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایم سی کا شعبہ ملکی برآمدات کے فروغ کے ساتھ ساتھ روز گار کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کام کرنے والے تقریباً 26 ہزار ایس ایم ایز میں 10سے زائد افراد کو روز گار فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 16سو کے قریب ایس ایم ای اداروں میں 50 سے زائد کارکن کام کر رہے ہیں۔ ایس ایم ای کے شعبہ کا حصہ اس وقت جی ڈی پی میں تقریباً 86ارب ڈالر ہے جبکہ شعبہ کی ترقی میں اس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :