پاکستان میں ای کامرس کا حجم 100ملین ڈالر ہو گیا

پیر 30 نومبر 2015 12:29

اسلام آباد ۔ 30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کو سالانہ 5ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ اس وقت ملک میں ای کامرس کے ذریعے کئے جانے والے کاروبار کا حجم 100ملین ڈالر ہے ۔

(جاری ہے)

ای کامرس کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں ای کامرس کے تاجروں کی تعداد کو 5لاکھ تک توسیع دی جائے تو ای کامرس کے شعبہ کے حجم کو آئندہ تین سال کے دوران 3ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے فروغ سے ملک میں نئے کاروباری مواقع پیدا ہونگے جس سے شعبہ کو بہت جلد 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے شعبہ کے فروغ سے ملکی معیشت کی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :