مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک نے دہشت گردوں کی امداد تیز تر کر دی ہے،شامی صدر کی ایرانی رہنما علی اکبر ولایتی سے گفتگو

پیر 30 نومبر 2015 12:29

دمشق ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کے مخالف ممالک نے شامی باغیوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرنے کا عمل مزید تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی صدر نے ایرانی رہنما علی اکبر ولایتی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے شامی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو بازیاب کرانے کا سلسلہ شروع کیا ہے تو مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک نے دہشت گردوں کی امداد تیز تر کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شامی فوج نے ترکی پر دہشت گردوں کی امداد میں تیزی لانے کا الزام عائد کیا تھا۔