جرمن فوج کے سربراہ کا داعش کے خلاف فرانس کے ساتھ تعاون کے لئے 1200 فوجیوں کی تعیناتی کا عندیہ

پیر 30 نومبر 2015 12:31

برلن ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) جرمن فوج کے چیف آف سٹاف جنرل فولکر وِیکر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف فرانس کے ساتھ عسکری تعاون میں 1200 فوجیوں کی تعیناتی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل ویکر نے کہا ہے کہ اتنے فوجی جرمن جاسوس طیاروں اور جنگی بحری جہاز پر اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ سے اجازت ملنے کے بعد اِس تعیناتی کے عملی حصے کا آغاز ہو جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو جرمن حکومت نے فرانس کو جاسوس طیاروں، ایک جنگی بحری جہاز اور فضا میں جنگی طیاروں میں تیل بھرنے والے جہازوں کی پیشکش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :