تہران میں جاری کانفرنس میں تیل پیدا کرنے والی کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت

پیر 30 نومبر 2015 12:31

تہران ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء)ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری کانفرنس میں تیل پیدا کرنے والی کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ان کمپنیوں میں برٹش پٹرولیم، شیل اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل ، آسٹریا، سپین اور اٹلی کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ ایران توقع کر رہا ہے کہ آئل سیکٹر میں 25 ارب ڈالر کے مساوی بین الاقوامی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔اِس کانفرنس میں ایرانی حکومت نے انٹرنیشنل کمپنیوں کو نئے کنٹریکٹ کا مسودہ بھی فراہم کیا ہے۔