پیرس : وزیر اعظم نواز شریف عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 12:31

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئے . جہاں فرانسیسی صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا .

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے مالٹا میں موجود تھے جس کے بعد وہ آج پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں. جبکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے دیگر رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.

متعلقہ عنوان :