نیپالی پولیس نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 13 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کوگرفتار کر لیا

پیر 30 نومبر 2015 12:33

کھٹمنڈو ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) نیپالی پولیس نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 13 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کوگرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپالی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور تفتیشی عمل کے بعد انہیں رہا کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے چار نیپالی شہری زخمی ہو گئے تھے۔ بھارت کی جانب سے نیپال کے لیے ضروریاتِ زندگی کی سپلائی معطل کرنے کے بعد سے باہمی تعلقات میں سرد مہری کا عنصر غالب آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :