بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

پیر 30 نومبر 2015 12:35

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

چٹا گانگ ۔30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میںکل منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں کل منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور چٹاگانگ وکنگزکے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں بریسال بلز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وکنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔