Live Updates

میرے خلاف تین جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئیں، جمہوریت میں اس طرح کا سلوک نہیں ہوتا‘ نواز شریف الیکشن کے دوران کسان پیکج دے رہے ہیں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا‘ الیکشن کمیشن پارٹی کے ہاتھ باندھ رہا ہے،دوسری پارٹی کو آزادی دی ہوئی ہے‘ عوام صاف و شفاف انتخابات کے لئے ترس گئے ہیں‘ 2013 میں جن لوگوں نے دھاندلی کرائی ان کو ہٹانے کی بجائے وہی لوگ دوبارہ الیکشن کرارہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 30 نومبر 2015 12:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف تین جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی گئیں، جمہوریت میں اس طرح کا سلوک نہیں ہوتا‘ نواز شریف الیکشن کے دوران کسان پیکج دے رہے ہیں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا‘ الیکشن کمیشن ایک پارٹی کے ہاتھ باندھ رہا ہے اور دوسری پارٹی کو آزادی دی ہوئی ہے‘ عوام صاف و شفاف انتخابات کے لئے ترس گئے ہیں‘ 2013 میں جن لوگوں نے دھاندلی کرائی ان کو ہٹانے کی بجائے وہی لوگ دوبارہ الیکشن کرارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یونین کونسل نمبر 23 بنی گالہ کے وارڈ نمبر 4ماڈل سکول فار بوائزمیں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ جارہاہوں اس لیے جلدی ووٹ کاسٹ کیاہے سیالکوٹ کے لوگوں تک اپنی پارٹی کا منشور پہنچانا میرا حق ہے۔ دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں پارٹی سربراہ کو انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس کسی قسم کے فنڈز نہیں اور نہ ہی کسی قسم کا عہدہ ہے لیکن اس کے باوجود مجھے انتخابی مہم چلانے سے روکنا امپائروں کی ملی بھگت کو واضح کرتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات