Live Updates

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن، عمران خان نے ماڈل سکول فار بوائز موہڑہ نور میں ووٹ کاسٹ کیا

پیر 30 نومبر 2015 12:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پیر کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے پہلے بلدیاتی الیکشن میں عمران خان نے اپنا ووٹ یونین کونسل نمبر 23 بنی گالہ کے وارڈ نمبر 4ماڈل سکول فار بوائز موہڑہ نور پولنگ سٹیشن پر دن دس بج کر پنتالیس منٹ پر کاسٹ کیا۔

عمران خان ووٹ نمبر 616 تھا ۔

(جاری ہے)

ووٹ بلاک نمبر501010431 میں درج تھا عمران خان کی ووٹ کی پرچی پی ٹی آئی کے مقامی رہنما الیاس مہربان نے بنوائی۔ عمران خان کی آمد سے کافی دیر پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ماڈل سکول فار بوائز میں پہنچ گئی اور اپنے قائدکانعرے لگا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا۔ عمران خان کے ووٹ ڈالنے کے دوران پولنگ سٹیشن کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عام ووٹرز کیلئے بند کردیا گیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق بھی عمران خان کے ساتھ موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات