اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم کا ایف ٹین اور ایف الیون کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ ، سکیورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیدیا

پیر 30 نومبر 2015 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے ایف ٹین اور ایف الیون کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کرکے سکیورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے دن میں ایف ٹین اور ایف الیون سمیت دیگر علاقوں کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا خصوصی ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کامران چیمہ نے کی ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔