اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،یونین کونسل نمبر6 پھلگراں پولنگ سٹیشن پر خاتون پولنگ ایجنٹ ٹھپے لگاتی ہوئی پکڑی گئی

پیر 30 نومبر 2015 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل نمبر6 پھلگراں پولنگ سٹیشن پر خاتون پولنگ ایجنٹ ٹھپے لگاتی ہوئی پکڑی گئی جس پر شدید احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو یونین کونسل نمبر چھ پھلگراں پولنگ سٹیشن پر پولنگ ایجنٹ کے ٹھپے لگاتے ہوئے پکڑے جانے پر گرما گرمی بڑھ گئی۔ دیگر خواتین پولنگ ایجنٹس نے شدید احتجاج کیا تاہم بعد ازاں پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔