ڈیرہ غازی خان ، حساس اداروں کی کارروائی میں مارے گئے تمام 4 دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی

پیر 30 نومبر 2015 12:44

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) ڈیرہ غازی خان میں حساس اداروں کی کارروائی میں مارے گئے تمام 4 دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی‘ مارے جانے والے دہشت گردوں میں ناصر‘ طارق‘ عثمان اور سلمان حسن عرف بلوچ کے نام سے ہوئی۔ پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق مارے جانے والے تمام دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں مارے جانے والے دہشتگردوں میں سلمان حسن ‘ ناصر ‘ طارق اور عثمان شامل ہیں۔ ناصر فیصل آباد‘ طارق گجرات اور عثمان گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ سلمان حسن نے جناح ہسپتال پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑایا تھا اس کے علاوہ وہ گوجرانوالہ حملوں اور گڑھی شاہو لاہور پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔