شکار پور ، رکشہ میں پیدا ہونے والا تیسرا بچہ سردی کے باعث انتقال کرگیا

پیر 30 نومبر 2015 12:44

شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) شکار پور میں چار روز قبل چنگ چی رکشہ میں پیدا ہونے والا تیسرا بچہ بھی سردی کے باعث انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکار پور میں چار روز قبل ہسپتال کے قریب ہی چنگ چی رکشہ میں خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا تھا جس میں سے دو بچے دو روز قبل سردی لگنے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے جبکہ پیر کو تیسرا بچہ بھی انتقال کرگیا۔ اہل خانہ کے مطابق بچے کا انتقال بھی سردی لگنے کے باعث ہوا ہے۔