الیکشن سے قبل کسان پیکج کا اعلان دھاندلی ہے:عمران خان کی وو ٹ کاسٹ کرنے کا بعدمیڈیا سے گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے ۔انکی آمد سے قبل ہی بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن پولنگ سٹیشن کے باہر جمع ہوگئے اور کپتان کی آمد پر انکا زبردست خیر مقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے الیکشن سے قبل کسان پیکج کا اعلان کیا ‘میرے پاس حکومتی عہدہ ہے اور نہ بینظیر انکم سپورٹ جیسی کوئی سکیم ہے عوام میں پیسہ تقسیم کرنے کیلئے ‘یہ پری پول ریگنگ ہے ۔

انہوں نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت کو ہر قسم کی آزادی دی گئی کہ جیسے چاہئیں مہم چلائیں اور ہم پر پابندی لگائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن اپنا کام غیرجانبداری سے سرانجام دہے۔

متعلقہ عنوان :