لاہور ایئرپورٹ پر سری لنکا جانیوالی خاتون مسافر سے 450 گرام ہیروئن برآمد

پیر 30 نومبر 2015 12:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے سری لنکا جانیوالی خاتون مسافر سے 450 گرام ہیروئن برآمد کرلی، ملزمہ کو انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزمہ شبانہ غیر ملکی ایئرلائنزکی پرواز کے ذریعے سری لنکاکے شہر کولمبو جا رہی تھی، تلاشی کے دوران اس سے 450 گرام ہیروئن برآمد ہوگئی۔ ابتدائی تفتیش کے بعدملزمہ کو انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کے گروہ کا سراغ لگانے کی کوشش بھی جا رہی ہے،مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :