گزشتہ 5سال کے دوران بیرون ملک جانیوالے پاکستانی کارکنوں کی تعداد 1.34ملین تک پہنچ گئی‘ رپورٹ

پیر 30 نومبر 2015 12:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) دنیا بھر میں ہنر مند پاکستانی افرادی قوت کی طلب میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 5سال کے دوران بیرون ملک جانیوالے پاکستانی کارکنوں کی تعداد 1.34 ملین تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ پاکستانی افرادی قوت مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے جس میں سیکرٹری ، اسٹینو گرافر، ڈیزائنر، فورمین، سپروائزر، پینٹر، پلمبر، مکینک، الیکٹریشنز، ٹیکنیشنز سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

رپورت میں بتایا گیا ہے کہ حکومت ہنرمند افرادی قوت کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگراموں پر عمل کررہی ہے جن میں نیوٹیک اور نیشنل ٹریننگ بیورو سرفہرست ہیں، اب تک مختلف شعبوں میں گزشتہ 2 سال کے دوران نیو ٹیک نے 6 لاکھ 40 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے۔