بلوکی، حویلی بہادر شاہ اور بھکی پاور پلانٹس کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی‘ چوہدری محمد اشرف دیونہ

پیر 30 نومبر 2015 12:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، بلوکی، حویلی بہادر شاہ اور بھکی پاور پلانٹس کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معیشت مستحکم ہوئی ہے اور سرمایہ کاروں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کا رخ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک اسی طرح تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا.غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے- معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور ادھورا ہے- مضبوط معیشت سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں- وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے ملک سے غربت ، جہالت،بے روزگاری ،کرپشن کے خاتمے اوروسائل میں اضافے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے بغیر ترقی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔قائد واقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے اورقیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کے سنہرے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے ایک ہوکر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں قیام امن کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔امن قائم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔پسماندہ علاقوں میں دانش سکول اس لئے قائم کئے کہ غریب طالب علم تعلیم حاصل کرکے معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ان علاقوں کے طالب علم کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔